پرانا پاکستان نایاب تصاویر کے آئینے میں موجودہ پاکستان سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ہم بات کریں گے آج پرانے پاکستان کی- اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پاکستان کا بھی ایک انتہائی سنہرا دور دکھائی دیتا ہے- اسی سنہرے دور کی چند جھلکیاں آج ہم آپ چند نایاب تصاویر کے ذریعے دکھائیں گے-مندرجہ ذیل تصاویر “ پرانے پاکستان “ کی صرف ایک جھلک ہے٬ انشاﺀ اﷲ جلد ہی مزید تصاویر بھی شئیر کی جائیں گی- یورپی سیاح تانگہ کی سواری سے لطف اندوز ہورہے ہیں- یہ تصویر 1975 میں پشاور کے انٹر کانٹینینٹل ہوٹل کے باہر کھینچی گئی- عظیم باکسر محمد علی جب لاہور کے Kinnaird کالج پہنچے- یہ 1988 کا واقعہ ہے جب محمد علی پاکستان کے دورے پر تھے- سابق پاکستانی ملٹری ڈکٹیٹر یحیٰ خان معروف پاکستانی سنگر میڈم نور جہاں کے ساتھ 1969 میں ڈنر کرتے ہوئے- عظیم فنکار سلطان راہی اور باکسر محمد علی کی ایک یادگار تصویر جو 1980 میں کھینچی گئی- کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو سیاح 1982 میں ملتان پہنچے- یہ دونوں سیاح اپنی گاڑی پر پوری دنیا کی سیر کو نکلے تھے- امریکی صدر باراک اوبامہ کراچی میں اپنے پا...
سخت دہی بھلوں کو اس نسخے سے سوفٹ بنائیں اور افطاری میں دہی بھلوں کا لطف اٹھائیں افطار کے دسترخوان پر دہی بھلے دیکھ کر بچے ہوں یا بڑے سب پہلے ان کو ہی کھاتے ہیں کیونکہ یہ ہوتے ہی اتنے مزیدار نرم نرم سے ہیں۔ لیکن اکثر دہی بھلے سخت رہ جاتے ہیں اور ان کو کھانے میں وہ مزہ نہیں آتا۔ لیکن اگر آپ اس آسان سے نسخے سے دہی بھلے بنائیں گی تو آپ خود دیکھیں گی کہ یہ کتنے سوفٹ سوفٹ بنتے ہیں۔ ٹپ ٭ دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ٭ اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں ۔ ٭ اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔